سٹی ٹریفک پولیس کی آگہی مہم شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم
لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹرےفک پولےس نے ٹریفک آگاہی مہم میں گزشتہ روز مین بلیوارڈ گلبرگ پر شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے ۔چیف ٹریفک آفیسر طےب حفےظ چےمہ نے کہا ہے کہ پولےس عوام دوستی اور لوگوں کو ٹرےفک قوانےن بارے اےجوکےٹ کرنے کےلئے سٹی ٹرےفک پولےس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ہےلمٹ کے استعمال کی افادےت اور ون وےلنگ کے خطرناک نتائج بارے جاری خصوصی آگاہی مہم مےں حفےظ سنٹرمین بلیوارڈ روڈ پرآگاہی کیمپ لگایا گیا ہے ۔اس مہم کا مقصد عوام کو اخلاقی طور پر ٹریفک قوانین پر عمل پیرا کرنا اور پولیس عوام رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ اس مہم کے دوران دوسری مرتبہ شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ہیںجبکہ شہرکی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ٹریفک وارڈنز آگاہی پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں۔