پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو موجودہ صورتحال میں کسی بھی طرح کا سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔صدر پاکستان مسلم لیگ شجاعت حسین اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔چودھری شجاعت حسین نے چودھری سرور کو اس وقت کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا۔چودھری سرور نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، جلد پاکستان آکر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔