امام کعبہ سے اہل پاکستان کی محبت'''وارفتگی''

 حکیمانہ …حکیم سید محمد محمود سہارن پوری
hakimsaharanpuri@gmail.com
مارگلہ کے جلو  میں شاہ فیصل مسجد کا پر شکوہ جلوہ نظروں کو خیرہ کرتا ہے خطہ پوٹھوار کی سب سے بڑی مسجد میں پانچ وقت  اللہ اکبر کی صدائیں ماحول پر پاکیزگی اور روحانیت کی چادریں ڈالی رکھتی ہیں۔ 24 نومبر جمعۃ المبارک کی صبح فیصل مسجد کی رونق دوبالا ہوگئی تھی۔ امام کعبہ کے خطبہ اور نماز مسجد کی امامت میں نماز ادا کرنے والے عشاق اور اہل توحید قافلوں کی صورت میں مسجد پہنچنا شروع ہوگئے۔ 12 بجے تک مسجد اوراس کے محسن عقیدت مندوں سے بھر چکا تھا، ارادت مند متحرم امام کعبہ ( خطیب مسجد الحرام) ڈاکٹر صالح عبداللہ حمید کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب وبے چین تھے۔ خطبہ امامت اور دعا کے بعد اہل وطن کی امام کعبہ سے محبت' وابستگی اور عقیدت  بے مثال و بے مثال تھی۔امام کعبہ نے خطبہ جمعۃ المبارک میں جہاں عالم اسلام کی مضبوطی اور استحکام کے لیے دعائیں کیں وہاں پاکستان کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کا اہتمام ہوا ،دعاوں میں فلسطین اور اہل غزہ کو بار بار یاد رکھا گیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں ، نفرت کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ تعلیم ہے۔ پاکستانیوں سے مل کر مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ، جن استاد محترم سے تحفیظ کا شرف ملا وہ بھی پاکستانی تھے۔دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت ہے۔ شریعہ کانفرمس سے خظاب میں انکا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے،غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردارادا کریں، غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی  شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے۔ رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے اور دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے۔  انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر مدد علی سندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان دورے پر امام کعبہ کا شکر گزار ہے۔ نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیںان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہیگا۔ فلسطین کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے،انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے 
امام کعبہ چھ روزہ دروے پر 22 نومبر 2023 بدھ کی سہ پہر پاکستان پہنچے اسلام آباد کے بین القوامی ہوائی اڈے پر وفاقی وزیر داخلہ شاہ زین بگٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ چھ روزہ دورے کے دوران خطیب مسجد الحرام استقبالیوں ' ایونٹس ، سیمیناروں اور ملاقاتوں میں مصروف رہے۔  آمد کے بعد اگلے روز  مہمان شخصیت نے بہت مصروف گزارا، وہ انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسانی حرمت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کا حصہ بنے۔ انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ،سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی' چیئرمین مرکزی رویت ہلال کیمٹی علامہ عبدالخبیر آزاد' اور وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد سمیت سماجی' عوامی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اسی شام امام کعبہ سے عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین حافظ پیر نقیب الرحمان اور صاحب زادہ حسان حسیب الرحمان نے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے امور خصوصا فلسطین کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔
مسجد نبوی اور مسجد الحرام سے مسلمانوں کی محبت' عقیدت اور مودوت  منفرد اور جداگانہ ہے۔ کائنات کی کوئی جگہ ان دو مقدس ترین مقامات سے افضل نہیں مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ مسلمانوں کے لیے جان سے بڑھ کر عزیز ہیں ان دونوں مقام مقدمہ سے منسوب ہر شے اور ہر شخصیت ہمارے لئے قابل تکریم اور نہایت واجب احترام ہے۔محترم ڈاکٹر صالح عبداللہ حمید کی مسجد الحرام سے نسبت نے انہیں مقام رشک پر فائز کررہا ہے۔ حرم شریف سے یہی نسبت ان کی عزت وحشمت میں مسلسل اضافہ کا سبب ہے۔ اہل اسلام کے دلوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا عکس موجود ہے وہ اٹھتے بیٹھتے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہیں ،یہی سبب ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے ہر معزز مہمان کیلئے اہل پاکستان اپنی پلکیں بجھا دیتے ہیں۔ امام کعبہ نے ہر ایونٹ اور ہرملاقات کے بعد اپنے تاثرات میں پاکستانیوں کی لازوال محبت وعقیدت کا بار بار ذکر کیا۔
ہماری دعا ہے کہ صبح قیامت تک مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں رونقیں قائم ودائم رہیں اور ان مقدس مقامات سے منسلک اور جڑے والی ہر شے اور ہر شخصیت کی عزت وتوقیر بڑھتی رہے ' آمین

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...