گوجرانوالہ: سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر سر گرمیاں جاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو خصوصی ہدایت پر 13 ارب کی خطیر لاگت سے گوجرانوالہ ‘ راولپنڈی اور فیصل آباد میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید دفاتر اور اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پرسر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی ذاتی دلچسپی کے نتیجہ میں36کروڑ کی لاگت سے مکمل کئے گئے انفراسٹرکچر پر رکے ہوئے ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، اگلے تین ماہ میں تمام تر قیاتی سر گرمیاں سوفیصد مکمل کر لی جائیں گی، نگار پھاٹک کے قریب30 کنال اراضی پر بنائے جانے والے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورڈولفن پولیس کے دفاتر کی تکمیل سے گوجرانوالہ میں جرائم کی موثر روک تھام اور مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث افراد کی بروقت نشان دہی ممکن ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...