صحت مند ماحول کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے:شاہد عباس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے دورہ کے دوران گلشن اقبال پارک کے باہر لگے پام کے درختوں پر خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا سموگ کے خاتمے اورصحت مند ماحول کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہرشہری کوشجرکاری میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناہوگا۔پی ایچ اے شہریوں کودلکش ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اسی لئے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹس پرکام جا ری ہے،جن کی تکمیل کیلئے پر عزم اور پرجوش ہیں۔ پارک کے باہر لگے پام کے درختوں پر خوبصورت رنگ برنگے برقی قمقموں کی تنصیب سے گزرنے والے شہریوں کو دلفریب نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ گلشن اقبال پارک کے باہر نیا فاؤنٹین بھی نصب کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن