محمڈن لائرز فورم کے نومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) یونائیٹڈ لائرز فورم کی جانب سے محمڈن لائرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا بار روم میں ہونے والی اس تقریب میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر راؤ سبطین علی خان امیدوار برائے جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن سال 25-2024 نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمڈن لائرز فورم کی نئی رجیم تنظیم کو فعال اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔