کامونکی:مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری کی چار مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں،مویشی اور موبائل فون چوری ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ صدر آباد کا ناصر اقبال گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چوراْسکی عدم موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔غلہ منڈی شیخاں کے عرفان یونس کی موٹر سائیکل ریلوے اسٹیشن کے قریب نجی شادی ہال کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن