ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی دورہ آسٹریلیا سے قبل پا کستانی کر کٹ سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے دورہ آسٹریلیا سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دورے کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیسٹ سکواڈ کا پرتپاک استقبال کیاانہوں نے ایک دوستانہ پریکٹس میچ کے دوران ٹیم کے ساتھ ایک پرجوش ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیانیل ہاکنز نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں کپتان شان مسعود، بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے متوقع سیریز کے لیے جاری تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاکھلاڑیوں کے ساتھ چند شاٹس کھیلتے ہوے، مسٹر ہاکنز نے پاکستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورکہاکہ وہ آسٹریلیا میں صرف کرکٹر نہیں سفیر اور رول ماڈل ہوں گے ہائی کمشنر نے مزید کہامیں تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ شاہینوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں۔

ای پیپر دی نیشن