
ملک بھر میں آج سے رواں سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ہدف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع اور اسلام آباد مہم میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم 5 دسمبر کو شروع ہو گی۔