Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ
  • پاکستانی ڈرامے بالکل بالی ووڈفلموں جیسے ہیں: عدنان صدیقی

پاک ترک دوستی کی نئی جہت

Nov 28, 2022 12:13 PM, November 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاک ترک دوستی کی نئی جہت

وزیر اعظم پاکستان کے دورے ترکیہ میں دونوں برداراسلامی ملکوں کا تین سال میں باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم باہمی تعلقات کے واضح ثبوت کے طورپر دیکھا جارہا ہے . شہبازشریف اور ترک صدر طیب ارودغان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت ،سرمایہ کاری ، دفاع اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا ، استنبول میں پاکستان ترکیہ برنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبہازشریف کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان ترک تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدمات کرے گی، مہنگے درآمدی ایندھن کا حوالے دیتے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے شمسی توانائی کے زریعے دس ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے،وزیر اعظم کا موقف تھا کہ اگر ترک سرمایہ کار مذکورہ منصوبہ میں اپنے پیسہ لگاتے ہیں تو نہ صرف انھیں اچھا منافع ملے گا بلکہ پاکستان کو بھی خام تیل کی درآمد سے بچایا جاسکے گا، شبہازشریف نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے اسلام آباد میں جلد خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کے دورےکی خاص بات یہ بھی رہی کہ انھوں نے ملجم کارویٹ بحری جہاز کا افتتاح کیا ، واضح رہے کہ ملجم منصوبہ ترکی کے قومی بحری جہازوں کی تیاری کا پروگرام ہے جسے ترک بحریہ سنبھالتی ہے ،ان بحریہ جہازوں کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں ان کو فوجی نگرانی کے لیے استمعال کیا جاتا ہے وہی انٹلیجنس مشن ، قبل ازوقت وارنگ ، اینٹی سب میرین وارفئیر اوردیگر مشنز کے لیے بھی بروئےکار لایا جاسکتا ہے ، ریکارڈ کے مطابق پاکستان کے لیے ملجم بحریہ جہاز بنانے کا منصوبہ 2018 میں ترک کمپنی کو دیا گیا تھا، گذشتہ برس کے ماہ اگست میں اس منصوبہ کے پہلے جہاز پی این ایس بابر کی افتتاحی تقریب استنبول میں ہوئی جبکہ دوسرے بحری جہاز پی این ایس بدر کا افتتاح مئی 2022 میں کراچی میں کیا گیا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز پاکستانی بحریہ کےپاس جدید ترین ہتھیار ہیں جو حقیقی طور پر پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ، پاکستان ان بحری جہازوں کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی سرحد کی سیکورٹی کے لیےکامیابی سے استعمال میں لاسکتا ہے ، تاریخی طور پر پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی بنیاد تقسیم ہند کے فورا بعد ہی رکھ دی گی تھی ، یوں کہا جاسکتا ہے کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کساتھ خیر سگلالی اور تعاون کا رشتہ نبھاتے چلے آرہے ہیں ، ترکی کی جدوجہد آزادی میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا گیا ، قابل تحیسن یہ ہے کہ ترک عوام نے تاحال برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا، یہی وجہ ہےکہ آج بھی پاکستانیوں کا ترکی میں والہانہ استقبال کیا جاتا ہے ، ترک قوم اس تاریخی احسان کا بدلا یوں دے رہی کہ جب جب پاکستان میں سیلاب یا زلزلہ جیسی قدرتی آفت تباہی لائی ترکیہ کے عوام اور حکومت نے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ، یہ بھی کوئی راز نہیں کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے ترک قیادت اگر مگر کے سہارے کے بغیر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی چلی آرہی ہے ، ادھر پاکستان نے بھی قبرص کے معاملہ پر ترکیہ کی غیر مشروط طور پر حمایت کی ہے ، ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ گرمجوشی کی ایک وجہ وزیر اعظم پاکستان شبہازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کی سالوں پر محیط دوستی بھی ہے ،شبہازشریف کے وزیر اعظم بنے سے قبل بھی دونوں شخصیات کے قریبی دوستانہ تعلقات رہے ، مثلا جب شہبازشریف وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز تھے تو انھوں نے ترکی کے کئی دورے کیے ، پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتےیہی وجہ ہے کہ مودی حکومت مسلسل کوشاں ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کا فروغ ہرگز ممکن نہ ہو، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ترک قیادت کے بیانات بھی نئی دہلی کی سبکی میں اضافہ کرتے چلے آرہے ہیں، حال ہی میں غیر ملکی اخباری خبر کے مطابق پاکستان اور ترکی نے افغانستان کی تعمیر وترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،دونوں دوست ممالک اس پر متفق ہیں کہ طالبان حکومت کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا دراصل لاکھوں افغانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا باعث بن سکتا ہے ، معاملہ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ افغانستان کے طول وعرض میں دولت اسلامیہ جیسی شدت پسند تنظیم کا اثر رسوخ ختم یا کم اسی صورت ہوگا جب طالبان حکومت کو اعتدال پسند پالیسوں کے نفاذ پر آمادہ کیا جائے ، پاکستان اور ترکی ایران کے راستے ریلوےلائن کو بھی توسیع دے رہے ہیں . حقیقت یہ ہے کہ ترک صدر پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں ، طیب اردوغان جنوبی ایشیا میں پاکستان کساتھ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے کے حوالے واضح حکمت عملی پر کاربند ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور ترک صدر کی دوستی کے ثمرات آنے والے دنوں میں یوں بھی ?ظاہر ہوسکتے ہیں کہ ایک طرف ترک سرمایہ دار پاکستان کے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کریں جبکہ دوسرے جانب مسلہ کشمیر سمیت شبہازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی اپنا کلیدی کردار کرے۔

پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ادھر فاقے‘ ادھر دھماکے

    Feb 01, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ پر مریم نواز کا ردعمل سامنے ...

    Feb 01, 2023 | 15:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو ...

    Feb 02, 2023 | 22:33
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    Feb 02, 2023 | 19:57
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 02, 2023 | 19:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

    Feb 02, 2023 | 18:56
  • گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آج معیشت کیلئے نقصان دہ ...

    Feb 02, 2023 | 14:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • نور عالم خان کی جذباتی تقریر پر ایوان کا ماحول ...

    Feb 01, 2023
  • الیکشن ہی مسائل کی وجہ ہیں؟؟؟؟؟

    Feb 01, 2023
  • 1

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 2

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 3

    سول لائنز مسجد پشاور میں گھنائونی دہشتگردی سے سانحۂ اے پی ایس کی یاد تازہ سکیورٹی ...

  • 4

    پاک روس تعلقات میں مثبت پیش رفت

  • 5

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان

  • 1

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 2

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • 3

    منگل، 8 رجب المرجب 1444ھ، 31 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر

    Feb 02, 2023
  • ممکنہ انتخابات، خدشات و امکانات

    Feb 02, 2023
  • غریب کا خیال،سستی خوراک

    Feb 02, 2023
  • آئی ایم ایف کے مطالبات اور منی بجٹ

    Feb 02, 2023
  • برطانوی فلاحی سسٹم کے بڑھتے مسائل پر تشویش

    Feb 02, 2023
  • مملکت سعودی عرب تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن

    Feb 02, 2023
  • جناب ! نگرانِ اعلیٰ … چند گزارشات…!!!

    Feb 02, 2023
  • یوم ِ جموریہ اور بھارت میں اقلیتو ں پر ہونے والے ...

    Feb 02, 2023
  • شخصیت پرستی کے کانٹے

    Feb 02, 2023
  • مہنگائی، معیشت اور دہشت گردی 

    Feb 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہءمحبت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    علامہ اقبال 

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group