Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وفاقی ملازمین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے اثاثے ظاہر کرنا لازم
  • ملکی استخکام کے لیے اسحٰاق ڈار کی ایک اور کوشش
  •  شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش
  • نیپرا : 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری
  • نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی  

Nov 28, 2022 7:27 AM, November 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی  

ہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے انعقاد کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کانفرنس کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریباً تین مواقع پر اس نکتے پر زور دیا کہ ماحولیاتی خرابی میں پاکستان کا ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہے ۔ لیکن اس کو نقصان ایک سو ایک فیصد تک جاپہنچا ہے ۔ تین کروڑ انسان بے آسرا اور کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ ان کے گھربار، مویشی، فصلیں سب کچھ اجڑگیا، ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں اور ریلوے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، ماحولیاتی خرابی کی جو سزا پاکستان کو ملی ہے ، اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ۔ یہ سارا کیا دھرا ترقی یافتہ ممالک کا ہے ۔ جہاں کے دھواں اگلتے کارخانے قدرتی ماحول کو زہرآلود بنارہے ہیں۔ اس سے موسمیاتی نظام اتھل پتھل ہوکر رہ گیا ہے ۔ ابھی سردی ختم نہیں ہوتی، کہ گرمی انسانوں کو آن دبوچتی ہے اور پھر بارشوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، جس سے پاکستان خوفناک سیلابوں کی زد میں آگیا۔ اس لئے ترقی یافتہ ،مہذب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ترقی پذیر و پسماندہ ممالک میں ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کرے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس کانفرنس کے فوری بعد اقوام متحدہ نے پاکستان کے وزیراعظم کا یہ مطالبہ منظور کرلیا اور ایک ایسے فنڈکے قیام کی منظوری دیدی ، جس سے تیسری دنیا کے ممالک کو قدرتی آفات سے پہنچنے والی مصائب ومشکلات کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے۔ 

وفاقی ملازمین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے اثاثے ظاہر کرنا لازم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عظیم اورتاریخی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سربراہی میں جی77 اور چین کے پلیٹ فارم سے ''لاس اینڈ ڈیمیج'' کے مطالبہ کی منظوری کیلئے پاکستان نے کامیابی سے قیادت کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مطالبہ کی منظوری بہترین سفارتکاری کا مظہر ہے، جس کے نتیجہ میں اس کو ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالہ سے کام کرنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر تمام ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔

اسی سلسلے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایک بیان بھی ملاحظہ فرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈکا قیام اور مالیاتی انتظامات پاکستان اور تمام ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک ’’بڑی کامیابی‘‘ ہے۔ پاکستان کی قیادت میں موسمیاتی انصاف اور جی۔77 کیلئے تاریخی کامیابی کے ساتھ  کوپ 27کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی جس میں اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے فنڈز اور مالیاتی انتظامات کیلئے ’’لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ‘‘ کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے مصر کے وزیر خارجہ کو تاریخی  کوپ 27کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا باقاعدہ مشاہدہ کرنے کے بعد میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ماحولیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے ماحولیاتی انصاف کی وکالت کی۔ انہوں نے اپنی سربراہی میں گروپ 77 کے منعقدہ اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے پاکستان کی تجویز کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تجویز پر لاس اینڈ ڈیمیج کو  کوپ 27کے ایجنڈے کا حصہ بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے اختتام پر، ہم نے اس اتفاق رائے کو برقرار رکھا ہے اور اس میں فنڈ اور مالیاتی انتظامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے ماحولیات جان کیری کے ساتھ مصر میں اور فون پر ہونے والی بات چیت کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے ماحولیات سے متعلق قیادت کو سراہا اور جی 77 کے لئے تعاون کی درخواست کی تاکہ نقصانات اور ان سے نمٹنے کے لیے مالیاتی انتظامات کو عملی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے جی 77 کے تمام ممبران اور چین کا پاکستان کی قیادت پر مسلسل اعتماد اور حمایت پر خصوصی طور پر اظہار تشکر بھی کیا۔کوپ 27  میں پاکستان کی ٹیم میں شامل وزارت خارجہ اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اراکین نے وفاقی وزیر شیری رحمان کی سربراہی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ترقی پذیر ممالک کے لیے لاس اینڈ ڈیمیج کی حمایت کی اور ان صدارت میں نیویارک میں جی 77 اور چین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس کی توثیق کی گئی۔ '' بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ یہ پاکستان اور تمام ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ملکی استخکام کے لیے اسحٰاق ڈار کی ایک اور کوشش

یہ تو ہے عالمی سطح پر پاکستان کے تازہ ترین معرکوں کی داستان۔ ابھی اس فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی ہے ۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ اس فنڈ میں کون سا ملک کتنا چندہ عطا کرے گا اورکب کرے گا۔ لیکن سرِ دست پاکستان کو سیلاب کے مسائل سے نمٹنا ہے ۔ ویسے سیلاب سے بڑا طوفان عمران خان نے مچا رکھا ہے ،اور حکومت کی زیادہ توجہ سیلاب زدگا ن کی بجائے عمران خان کے ’’سونامی‘‘ پر مرکوز ہوکر رہ گئی ہے۔ حکومت پہلے اس’’ سیلاب ‘‘سے نمٹ لے ، پھر ستم رسیدہ سیلاب زدگان کی آہیں بھی سنی جائیں گی۔ حکومت کو چاہئے کہ عمران خان سے پانچ ارب وصول کرکے خود سیلاب زدگان میں تقسیم کرے ، جو اس نے ساری دنیا سے اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس فنڈ کو دیمک لگ جائے اور اسے کسی اورکھاتے میں کھانے پینے کیلئے وقف کردیا جائے ۔ بہرحال حکومت پاکستان سیلاب کے نقصانات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ پاک فوج نے ریسکیو اور ریلیف کا آپریشن کیا ہے ، جس میں ان کے اعلیٰ ترین افسران نے شہادتوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع بھی مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کررہے ہیں۔ الخدمت ، اخوت،ہیلپنگ ہینڈ جیسی  نجی فلاحی تنظیموں نے بھی اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ بہرحال تین کروڑ انسانوں کی دوبارہ آبادکاری ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ موسم بھی سرد اور یخ بستہ ہوچکا ہے ۔ متعدی بیماریاں بھی جان لیوا ثابت ہورہی ہیں۔ اس لئے میری خواہش ہے کہ سارا کام حکومت پر نہ چھوڑا جائے یا عالمی ماحولیاتی فنڈ کا انتظار نہ کیا جائے ،بلکہ ہمارے معاشرے کا جو حسن ہے ، کہ ہم اپنے معاشرے کا خیال رکھتے ہیں ، اس لئے میں نجی فلاحی تنظیموں پر زوردوں گا کہ وہ سیلاب زدگان کی داد رسی و آبادکاری کیلئے سرگرم عمل رہیں۔جب تک ایک ایک فرد کو چین نصیب نہ ہوجائے، تب تک یہ دردمند پاکستانی بھی چین سے نہ بیٹھیں۔ شاعر کہتا ہے :

 شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش

کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر 

خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں گرفتاریاں 

    Feb 03, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ پر مریم نواز کا ردعمل سامنے ...

    Feb 01, 2023 | 15:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وفاقی ملازمین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے اثاثے ظاہر کرنا ...

    Feb 03, 2023 | 14:15
  • ملکی استخکام کے لیے اسحٰاق ڈار کی ایک اور کوشش

    Feb 03, 2023 | 14:05
  •  شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کی ...

    Feb 03, 2023 | 13:39
  • نیپرا : 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری

    Feb 03, 2023 | 13:31
  • نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی

    Feb 03, 2023 | 13:22
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں ...

    Feb 03, 2023
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • 1

    پنجاب اور خیبر پی کے میں انتخابات کے التواء کا منصوبہ؟ 

  • 2

    دہشت گردی اور قومی وسائل کا استعمال

  • 3

    بجلی و گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ

  • 4

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 5

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 1

    جمعۃ المبارک ، 11 رجب المرجب1444ھ، 3 فروری 2023ء

  • 2

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 3

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بس بہت ہوگیا!

    Feb 03, 2023
  • میثاقِ پاکستان 

    Feb 03, 2023
  • کشمیر کب آزاد ہوگا؟

    Feb 03, 2023
  •     آپ’ نوائے وقت‘ ہی کیوں پڑھتے ہیں؟

    Feb 03, 2023
  • لاوارثوں کی دادرسی

    Feb 03, 2023
  • کیماڑی واقعہ اور شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی ...

    Feb 03, 2023
  • میری ماں کا کیا ہوگا

    Feb 03, 2023
  • دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے نمٹنا ضروری ہے

    Feb 03, 2023
  •       پاکستان کا سیاسی اور مالیاتی نظام             ...

    Feb 03, 2023
  • اے غمِ زندگی کچھ تو دے مشورہ

    Feb 03, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    علامہ اقبال کی کتاب

  • 2

    بانگِ درا

  • 3

    علامہ اقبال 

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group