Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ
  • پاکستانی ڈرامے بالکل بالی ووڈفلموں جیسے ہیں: عدنان صدیقی

خوشحال اور مضبوط پاکستان کیسے، ذمہ داری کس کی؟ 

Nov 28, 2022 7:26 AM, November 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خوشحال اور مضبوط پاکستان کیسے، ذمہ داری کس کی؟ 

ہماری انتظامی، معاشی اور مالیاتی کمزوریوں اور نااہلی کی وجہ سے قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال پاکستان معاشی طور پر دنیا کے پسماندہ ترین ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔ ہمارے سیاست دانوں کی نہ ختم ہونے والی سیاسی جنگ اور کشمکش نے ہمارے ’’ایشین ٹائیگر‘‘ بننے کے خواب کو چکنا چور کر کے رکھ دیا۔ سیاست دانوں اور حکمرانوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے قرضوں میں جکڑے اس پاکستان کی شرح نمو اس خطے میں سب سے کم ہے اور مہنگائی میں اضافے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ بات یقیناً افسوس ناک ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں کا شکار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی بے قدری، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، شرح سود میں اضافہ، صنعتی تجارتی اور زرعی شعبے کی تباہی، درآمدات میں ریکارڈ اضافہ اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے توازن تجارت بُری طرح بگڑ چکا ہے۔۔ اسی معاشی بدحالی کی وجہ سے پاکستان میں بے روزگاری اور غربت میں اضافے کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مختلف حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہمارا مینوفیکچرنگ سیکٹر تباہ ہو چکا ہے اور ہم بیرونی ممالک کی مصنوعات کی منڈی بن چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے تجارتی شعبے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا راج ہے رہی سہی کسر سمگلنگ کے دھندے نے پوری کر دی ہے۔ ہماری ہر آنے والی حکومت نے معیشت کو بحال کرنے کی بجائے اسے بیرونی قرضوں کے سہارے چلانے کی ناکام کوششیں کیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ اس آزاد قوم کا ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی مقروض پیدا ہو رہا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے حضرت قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں انگریزوں اور ہندوئوں کی غلامی سے کیوں نجات حاصل کی تھی؟ برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن حاصل کرنے کے لیے بھاری جانی اور مالی قربانیاں کس عظیم مقصد کے لیے دی تھیں؟ قیام پاکستان کے اعلیٰ اور ارفع مقاصد کو کیوں فراموش کر بیٹھے ہیں؟  آخر کب تک ہم اپنی کوتاہیوں، ناکامیوں اور نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں کرتے رہیں گے؟ ہم کب ایک ذمہ دار، خوددار اور محنتی قوم کی طرح متحد ہو کر اپنے مسائل کو خود حل کرنے کے لیے میدان عمل میں نکلیں گے؟ ہم میں سے ہر ایک فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے فرض کو پہچانتے ہوئے پوری ایمانداری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ جدوجہد کرے۔ ملک کے تمام سیاستدانوں کا یہ فرض ہے اور وطن کا ان پر قرض ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات اور ذاتی مفادات کو پس پُشت ڈالتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو جائیں، تمام قومی اداروں کو نئے عزم حوصلے ولولے اور محنت کے  ساتھ ساتھ  اپنے فرائض آئین اور قانون کے دائرے کے اندر انجام دینا ہونگے اور قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم  رکھنا ہو گا۔ امن و امان کے قیام، یکساں اور فوری انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی، جمہوریت کے فروغ اور قدرتی و انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ ایک جیسے قواعد و ضوابط اور قوانین کا نفاذ کرنا ہو گا۔ ہمارے  ماہرین کا یہ فرض ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے اپنے شعبوں کی ترقی کیلئے قابلِ عمل منصوبے بنائیں، ملک کو قرضوں کے چُنگل سے آزاد کروانے اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں۔ ملک میں تیز رفتار صنعتی ترقی، سرمایہ کاری، بیمار صنعتوں کی بحالی اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے عظیم قومی ادارے کو فعال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ سازی کریں۔ قومی اداروں کو ’’نجکاری کی بھٹی‘‘ میں جھونکنے کی بجائے انہیں خسارے سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات بے حد ضروری ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس خطہ ارضی کے پہاڑوں، صحرائوں اور گہرے پانیوں یعنی سمندر کو توانائی کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے۔ ہمیں قدرت کی ان نعمتوں سے بھرپور استفادہ کرنا ہے اور تیل کی تلاش بھی کر نی ہے  اور کوئلے ،پانی اور ہوا سے بجلی بھی پیدا کرنی ہے سب سے بڑھ کر قومی اتفاق رائے پیدا کر کے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے بڑے ڈیم بھی تعمیر کرنے ہیں کیونکہ ان میں مزید تاخیر سے توانائی کے کئی نئے بحران سر اٹھا رہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر ہندوستان کی آبی جارحیت نے نکال دی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم اللہ کے دئیے ہوئے انعامات، پانی کی فراوانی ، قدرتی معدنیات اور توانائی کے خزانوں سے استفادہ نہ کر کے کفرانِ نعمت کے مرتکب ہو رہے ہیں جس کی سزا غربت، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی اور بحرانوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل میں ہمیں مل رہی ہے اگر ہم تھر کے کوئلے کے ذخائر اور بلوچستان میں ریکوڈک کے اربوں  ڈالرز کے سونے کے ذخائر سے ہی صحیح معنوں میں استفادہ کر لیں تو ملک میں ہر طرف خوشحالی آ سکتی ہے۔ وہ زرعی ممالک جو اپنی زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی نہیں دے سکتے کیا وہ کبھی ترقی کرنے کا خواب دیکھ سکتے ہیں؟ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہماری نہ تو کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی،صرف وعدے ، دعوے اور سیاسی نعرے ہیں۔ ہم تو محض جمہوریت، جمہوریت کے نعرے لگا کر عملاً آمریت کو ہی پروان چڑھانے کے فن کے ماسٹر ہیں۔ فضول خرچی، وقت کا ضیاع، فرضی اعداد و شمار، جعلی سروے، جھوٹے بیانیے، مالی بدعنوانی، مفاد پرستی، اقربا پروری اور لاقانونیت سمیت مختلف مافیا نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے اور ہم پھر بھی خوشحالی اور ترقی کے ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ نہ جانے وہ وقت کب آئے گا جب ہم اپنی غلطیوں کوتاہیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے؟۔

پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ہماری غفلت ہی انتہاءپسندوں کی سہولت کارہے

    Feb 01, 2023
  • ادھر فاقے‘ ادھر دھماکے

    Feb 01, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو ...

    Feb 02, 2023 | 22:33
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    Feb 02, 2023 | 19:57
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 02, 2023 | 19:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

    Feb 02, 2023 | 18:56
  • گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آج معیشت کیلئے نقصان دہ ...

    Feb 02, 2023 | 14:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • نور عالم خان کی جذباتی تقریر پر ایوان کا ماحول ...

    Feb 01, 2023
  • الیکشن ہی مسائل کی وجہ ہیں؟؟؟؟؟

    Feb 01, 2023
  • 1

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 2

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 3

    سول لائنز مسجد پشاور میں گھنائونی دہشتگردی سے سانحۂ اے پی ایس کی یاد تازہ سکیورٹی ...

  • 4

    پاک روس تعلقات میں مثبت پیش رفت

  • 5

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان

  • 1

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 2

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • 3

    منگل، 8 رجب المرجب 1444ھ، 31 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر

    Feb 02, 2023
  • ممکنہ انتخابات، خدشات و امکانات

    Feb 02, 2023
  • غریب کا خیال،سستی خوراک

    Feb 02, 2023
  • آئی ایم ایف کے مطالبات اور منی بجٹ

    Feb 02, 2023
  • برطانوی فلاحی سسٹم کے بڑھتے مسائل پر تشویش

    Feb 02, 2023
  • مملکت سعودی عرب تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن

    Feb 02, 2023
  • جناب ! نگرانِ اعلیٰ … چند گزارشات…!!!

    Feb 02, 2023
  • یوم ِ جموریہ اور بھارت میں اقلیتو ں پر ہونے والے ...

    Feb 02, 2023
  • شخصیت پرستی کے کانٹے

    Feb 02, 2023
  • مہنگائی، معیشت اور دہشت گردی 

    Feb 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہءمحبت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    علامہ اقبال 

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group