Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • امریکی مینوفیکچرنگ کی فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی
  • بالائی علاقوں میں تیز برف باری کا سلسلہ پھر شروع
  • ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس
  • ہولناک زلزلے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری ہے، ترک صدر
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

نئے سپہ سالار

Nov 28, 2022 7:19 AM, November 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نئے سپہ سالار

جنرل عاصم منیر پاکستان فوج کے سولہویں سربراہ کی حیثیت سے29نومبر2022ء کو کمان سنبھالیںگے۔ پاکستان کی فوج ایک اسلامی فوج ہے جس کا شمار بلاشبہ دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ اس بنیاد پر اس طرح کی شاندار سپاہ کا سپہ سالار ہوناا یک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جو صرف چند خوش نصیبوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا عہدہ بہت سی وجوہات کی بنا پر نہ صرف ملک کے اندر بلکہ دنیا جہاں میں اہمیت کا حامل ہے اسی وجہ سے ہر کسی کو انتظار اور تجسس تھا کہ فوج کا نیا سربراہ کون بنتا ہے۔ ملک کے اندر بالخصوص گذشتہ کئی ماہ سے اس بارے میں ایک بحث چل رہی تھی جس کا نقطہ عروج گذشتہ دو ہفتے تھے۔ ہر محفل میں ایک ہی موضوع زیر بحث تھا کہ یہ ہما کس کے سر پر بیٹھتی ہے۔ اس کو سیاسی، سماجی اور ہر قسم کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ اصولاً فوج میں قیادت کی تبدیلی ایک معمول کا عمل ہونا چاہیے جسے عوامی بحث کا حصہ بھی نہیں بننا چاہیے اور دنیا میں ہر جگہ ہوتا بھی ایسے ہی ہے مگر پاکستان میں بدقسمتی سے اسے ایک عوامی بحث کا سب سے زیادہ زیر بحث آنے والا موضوع بنا دیا گیا ہے اور ہر کوئی اپنی سوچ کے مطابق اس پر رائے دے رہا ہے جو کہ کوئی خوش آئند بات نہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یقینا گزشتہ 75 سالوں میں فوج کا ملک کے اندرونی معاملات میں عمل دخل ہے جس کی بنا پر یہ عام تاثر ہے کہ فوج ہی اس ملک میں اصل طاقت کا محور ہے لہٰذا فوج کے سربراہ کی حیثیت بھی کلیدی اور بہت سے حوالوں سے فیصلہ کن سمجھی جاتی ہے۔ اس ساری بحث اور عمل کو دراصل متنازعہ بنانے میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار بھی بہت اہم ہے جنہوں نے اپریل 2022ء میں ایک آئینی عمل کے بعد اقتدار سے الگ ہونے کا موجب براہ راست فوج کی قیادت کو قرار دیااور گذشتہ 6ماہ سے عام جلسوںمیں آرمی چیف کے عہدے اور اس پر نامزدگی کے بارے میں نہ صرف قابل اعتراض بیانات دیئے بلکہ اسے متنازعہ بنانے کی بھی بھرپور کوشش کی جس سے یقینا ادارے کا مجموعی تاثر بھی بہت متاثر ہوا۔ 

امریکی مینوفیکچرنگ کی فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

بہرحال اب خوش آئند بات یہ ہے کہ بالآخر ایک آئینی اور قانونی عمل کے تحت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کے دو اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرریاں کر دی ہیں جن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورچیف آف دی آرمی سٹاف شامل ہیں۔ تمام قابلِ فہم اندیشوں کے برعکس صدر عارف علوی نے بھی بوجوہ ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے جو کہ یقینا ایک قابلِ ستائش عمل ہے۔ جناب عمران خان نے بھی بظاہر اب اس عمل پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور اس کا آنے والے دنوں میں طرزعمل ہی یہ بتائے گا کہ وہ کس حد تک اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔ملک میں ایک ہیجان کی سی کیفیت تھی جو اب بالآخر ختم ہوئی ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایک ذمہ دارنہ رویہ اپنائیں گے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔

بالائی علاقوں میں تیز برف باری کا سلسلہ پھر شروع

پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ہرلحاظ سے ایک بہترین انتخاب ہیں۔ وہ ایک انتہائی اعلیٰ کردار کے حامل ہونے کے علاوہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بھی مالک ہیں۔ ان کا 38 سال کا فوجی کیریئر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا انتخاب ہر لحاظ سے موزوں اور میرٹ کے عین مطابق ہے۔ ویسے بھی وہ سنیارٹی کے لحاظ سے سب سے سینئر تھے لہٰذا انکا اس اہم عہدے کے لئے انتخاب کر کے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا آئینی او ر قانونی اختیار بہترین طریقے سے استعمال کیا ہے۔ اتنے اچھے انتخاب پر وزیراعظم بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں اور انہوں نے آئینی اختیار ہونے کے باوجود بھی جس طرح اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ہے وہ بھی لائق تحسین ہے کیونکہ افواج پاکستان کی بقا، یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہے لہٰذا اس کا سربراہ ایسا ہونا چاہیے جس پر پوری قوم بھی متفق ہو۔ جنرل عاصم منیر کمان، سٹاف اورانسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے شاندار ملٹری کیریئر کے دوران وہ انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں جس بنا پر ان کے لئے اپنے اہم فرائض منصبی سرانجام دینا مزید آسان ہوگا انکا تعلق انفنٹری سے ہے اور وہ اس رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے آرمی چیف ہیں۔ ایک بہترین انفنٹری کمانڈر کی حیثیت سے انہوں نے شمالی علاقہ جات جیسے انتہائی اہم اور حساس علاقے میں ڈویژن کی کمانڈ کی ہے جس بنا پردشمن بھی ان کی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہے۔ اب تک کی خبریں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہندوستان میں انکی تعیناتی پر کسی حد تک تشویش بھی ہے اور یہ بھی ایک سپاہی کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ اس کا دشمن اس سے خطرہ محسوس کرتا ہو۔

ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس

 ان کا انتخاب پاکستان کے تمام دشمنوں کیلئے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ الحمدللہ ہم اپنے فیصلے خود اورملک کے بہترین مفاد میں کرتے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی مینوفیکچرنگ کی فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

    Feb 07, 2023 | 22:57
  • بالائی علاقوں میں تیز برف باری کا سلسلہ پھر شروع

    Feb 07, 2023 | 22:35
  • ترکیہ میں گزشتہ روز سے اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس

    Feb 07, 2023 | 22:17
  • ہولناک زلزلے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری ہے، ترک صدر

    Feb 07, 2023 | 21:54
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • 1

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 2

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 3

    انسداد پولیو مہم: نگران وزیراعلیٰ کا عزم

  • 4

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 5

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 1

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 2

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • افراط زر اور آئی ایم ایف پروگرام

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کا عہد حکمرانی اور قانونی نفاق 

    Feb 07, 2023
  • مفتاح- عباسی گٹھ جوڑ

    Feb 07, 2023
  • ’ٹوٹا ہوا تارا‘ اور مہِ کامل کی آرزو

    Feb 07, 2023
  • آصف زرداری کا عمران خان کو قانونی نوٹس 

    Feb 07, 2023
  • ورلڈکینسر ڈے:نوری ہسپتال انتظامیہ کی خوشخبری

    Feb 07, 2023
  • اقبال کا کشمیر "تاریخ کے پس منظر میں"

    Feb 07, 2023
  • آزمودہ را آزمودن …کارِ احمقان است 

    Feb 07, 2023
  • مجھاں نوں ڈُبنا مہنہ ہوندااے

    Feb 07, 2023
  • تم سب وقت کے تھپڑ سے ڈرو

    Feb 07, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل 

  • 2

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 3

    ارمغان حجاز

  • 4

    ماخوذ از

  • 5

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group