پاکستان اگلا اہم میچ آج اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گاجس میں کامیابی اسے کوارٹر فائنل کے قریب کردیگی
لاہور(یواین پی) بھارت میں جاری جونئیرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے مصر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔بھارت کے شہربھنونیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے پنالٹی کارنر پر تین گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔ مصر کا واحد گول الغیدی نے کیا۔پاکستان نے مصر کے خلاف میچ میں گول کرنے کیکئی یقینی مواقع ضائع کیے۔پاکستان اگلا اہم میچ آج اتوار کو ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گاجس میں کامیابی اسے کوارٹر فائنل کے قریب کردیگی۔