ماہڑہ پریس کلب نے نیشنل کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
ماہڑہ شہر (نامہ نگار) ماہڑہ پریس کلب اور نیشنل پریس کلب مونڈکا کے درمیان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماہڑہ کے سپورٹس گراؤنڈ میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا نیشنل پریس کلب مونڈکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ 8 اوورز میں 101 رنز کا ٹارگٹ دیا اور ماہڑہ پریس کلب کی کرکٹ ٹیم نے 3.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی سکول پرنسپل جام اللہ یار شاہد ، ملک سعید ظفر کھچی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔