پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا
دبئی(آئی این پی) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر روبر باریرا کو شکست دیدی۔دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونیوالے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹس کے مطابق 12رائونڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔