ماہیگیری کے تحفظ کیلئے اقدامات شروع کردیئے:میر ظہور بلیدی
گوادر(اے پی پی)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ماہیگیری کے تحفظ اور ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کاآغاز کردیا گیا ہے ایم ایس اے اور محکمہ فشریز کی مشترکہ گشتی ٹیمیں گوادر کے ساحل سمندر میں12 نائیٹیکل میل کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر گشت کرتے ہوئے غیرقانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالرز کو پکڑ انکے خلاف فشریز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزراء کی ایک مذاکراتی کمیٹی جس میں صوبائی وزیر سید احسان شاہ ،میر ظہور احمد بلیدی صوبائی مشیر لالہ رشید دشتی شامل تھے گزشتہ دنوں مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات منظور کرکے حکومت بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالنگ کے تدارک کیلئے فشزیر، ضلعی انتظامیہ اور میرین سیکیورٹی ایجنسی کو اختیارات تفویض کر دیئے جس میں ایک لاکھ 37ہزار 238بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے حوالے سے اسٹاف کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔