سندھ بلوچستان میں دہشت کی علامت ڈکیت کے گینگ کے 8 ارکان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد
جعفر آباد(نامہ نگار)ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد پولیس نے سندھ بلوچستان میں دہشت کی علامت بدنام زمانہ ڈکیت کے گینگ کے 8 ارکان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن پولیس کیپ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم سمیت ڈکیتی شدہ ٹریکٹر ٹرالی بھی برآمد کر لی۔ڈاکوؤں سرغنہ حضور بخش زہری، عبدالغفار جکھرانی، محمد اسماعیل زہری، ذوالفقار علی جتک اور قدرت اللہ زہری سے سات کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک ٹی ٹی پستول، پولیس کیپ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم اور شراب کی بوتلیں اور ایمونیشن راونڈ سمیت مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لیا ۔