سندھ حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے: مہر شکیل الرحمان
ننکانہ صاحب ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پی پی 132 ننکانہ کے ٹکٹ ہولڈر مہر شکیل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جو کہ ایک جمہوری انداز میں صوبہ کو چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنی مرضی کے فیصلے سندھ حکومت پر مسلط کر کے صوبائی حکومت میں مداخلت کرنا چاہتی ہے ۔