عمران خان آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں: شنیلا روتھ
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے اوپر بے بنیاد تنقید کرنے والانوازشریف ٹولہ سب سے بڑا فاشسٹ ہے ، نوازشریف اور زرداری ٹولہ سب سے بڑا کرپٹ ہے جس نے اپنے دورے حکومت میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر ملک سے باہر لے گیا ، کرپٹ ترین اپوزیشن سے اچھائی کی امید نظر نہیں آتی۔