یو ایم ٹی ملازمین کے اعزاز میں لانگ سروس ایوارڈ کی تقریب
لاہور( سٹاف رپورٹر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دس، پندرہ، بیس اور پچیس سال سے زیادہ عرصے سے کام کرنیوالے ملازمین کے اعزاز میں لانگ سروس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) نوید زما ن، ڈاکٹر مجاہد کامران، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا سمیت دیگر سٹاف اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہم سب یہاں ایک فیملی کی طرح مل کر کام کر رہے ہیں۔ یو ایم ٹی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور یو ایم ٹی واقعی بہت خوش قسمت ہے کہ اسکا عملہ کئی سالوں سے سچی لگن، عزم اور وفاداری کے ساتھ ادارے کی کامیابی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی ایک بہترین یو نیورسٹی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے طویل خدمات سر انجام دینے والے ملازمین میں لانگ سروس ایوارڈ ز بھی تقسیم کیے۔