کشمیر کی آزادی کاخواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا :افضل علی ورک
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی رہنما و یو سی چیئرمین حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ کشمیر اور خالصتان کی آزادی کاخواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا پاکستان کیخلاف مسلسل جارحیت کے باوجودبھارت دنیا بھر میںباربار ہزیمت کاسامنا کر تارہے گا، بھارت کا کذاب حکمران طبقہ کروڑوںبھارتی مسلمانوں سمیت کشمیریوں اورسکھوں کیلئے عذاب بن گیا ،مودی سرکار پرپاگل پن سوار ہے، اپنے ایک بیان میں افضل علی ورک نے کہا کہ مودی اپنے قومی وسائل کارخ بھارت کے نادارہندو خاندانوں کی طرف موڑنے کی بجائے پاکستان دشمنی میں جھونک رہا ہے۔