کشف اقبال کئیرسنٹر کے اشتراک سے ’تھیلیسیمیا آگاہی اور تحفظ‘ پر سیمینار
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کشف اقبال کئیرسنٹر (پنجاب چیپٹر) کے اشتراک سے ’تھیلیسیمیاسے آگاہی اور تحفظ‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرکالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران ، طلبائو طالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔ مقررین نے تھیلیسیمیا سے متعلق سیر حاصل بات چیت کی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے مفت تھیلیسیمیا کی سکریننگ کا انتظام بھی کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔