پی ڈی ایم کی تحریک میں تاجر برادری بھرپور حصہ لے گی :ذیشان پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے تاجر برادری کیلئے نت نئے مسائل اور مشکلات پیدا ہورہی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری نے عوام سے قوت خرید چھین لی ہے جس سے تاجروںکا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے رہی سہی کسر بجلی اور گیس بحران نے نکال دی ہے تاجروںکیساتھ ہونیوالی حالیہ وارداتوںسے ان میں شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے پی ڈی ایم کی تحریک میں تاجر برادری بھرپور حصہ لے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر احمدخورشید ، شیخ یعقوب بگا، شیخ عظیم جاوید ،چودھری امیر حسین،حسن رضا پاشا،میاںسعید ، رانا ریاض ، رانا عمران، یاسر اکرم شیخ سمیت دیگر موجودتھے ان رہنمائوں نے کہاکہ خود حکومت کے وزراء اور مشیر ،گیس اور بجلی کے بحرانوںکا اعتراف کررہے ہیںجس سے حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے۔