ہوتا ہے مرے دیس میں ہر روز تماشا

پتہ نہیں یہ ملک تھیٹر ہے یا لوگ بے حس ہیں کسی کو احساس ہی نہیں ہو رہا ہے ہر کوئی اپنی مستی میں گم ہے پورا ملک تھیٹر بنا ہوا ہے اور ہر کوئی بڑھ چڑھ کر پرفارمنس دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ لوگ یہاں انٹرٹینمنٹ کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں یا بے حسی کی انتہا پر پہنچے ہوئے ہیں ہر کوئی واہ واہ کے چکروں میں ہے لگتا ہے کہ سنجیدگی کا عنصر کہیں گم ہو گیا ہے ملک نہ ہو گیا تماشا ہو گیا یہاں آج کل ایک نیا تماشہ لگا ہوا ہے آڈیو ویڈیو لیکس کا نیا کٹا کھل گیا ہے جس نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلیک میلنگ اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے آڈیو ویڈیو لیکس اب معمول کا حصہ بن گئی ہیں ہر کوئی کسی نہ کسی کی آڈیو یا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دیتا ہے لگتا ہے کہ آڈیو ویڈیو بنانا لوگوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ہے کیا یہ قیامت کی نشانی نہیں کہ جن لوگوں کی اپنی ویڈیو کے چرچے ہیں وہ بھی تبصرے فرما رہے ہیں لوگ کہتے ہیں یہ سیاست ہو رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ سیاست نہیں کچھ اور ہو رہا ہے دراصل یہ ملک میں گند ڈالنے کی کوشش ہے اداروں کی ساکھ خراب کر کے اپنا مطلب حاصل کرنے کے لیے نہ جانے کیا کچھ داو پر لگایا جارہا ہے مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر باگ ڈور مریم نواز کے ہاتھ میں دے دی ہے اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہے کہ نواز لیگ اب لڑائی بڑھانا چاہ رہی ہے میاں شہباز شریف نے اپنی جماعت کو قابلِ قبول بنانے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد اب ایک بار پھر مریم نواز کو آگے کر دیا ہے ابھی تک مسلم لیگ کے اندر یہ واضح نہیں کہ کس نے کیا کرنا ہے کبھی پارٹی کے اختیارات ادھر جاتے ہیں کبھی ادھر جاتے ہیں یہ فیصلہ نہیں ہو رہا کہ آخر پارٹی چلانی کس نے ہے مسلم لیگ کی گاڑی جتنی بھی اچھی ہو سڑک بھی جتنا مرضی اچھا ہو لیکن آ ئے روز ڈرائیور کے بدلنے سے اور سپیڈ بریکر کا خیال رکھے بغیر حد سے زیادہ تیز رفتاری خطرے سے خالی نہیں کسی بھی سپیڈ بریکر پر زبردست دھچکا لگ سکتا ہے جس سے گاڑی کا بھی نقصان ہو سکتا ہے اور سواریوں کی بھی سیاسی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہیں ڈرائیور کی خواہش ہے کہ تمام اداروں پر اتنا کیچڑ اچھالا جائے کہ انہیں چپ کروانے کے لیے بارگیننگ پر مجبور کیا جا سکے دوسرا اس کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے راہ ہموار کی جائے لوگوں کو یہ تاثر دیا جائے کہ مسلم لیگ نواز پر بڑے ظلم ہوئے ہیں ان کی قیادت کے خلاف کیسز سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں انہیں سزائیں بھی منصوبہ بندی سے دلوائی گئی ہیں جذباتی ماحول پیدا کر کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کی جائیں اور اپنے ووٹ بینک کو قائم رکھا جا سکے عدالتی فیصلوں بارے کنفیوژن پیدا کی جا رہی ہیں اور اس کے پس منظر میں اشارے کسی اور طرف کیے جا رہے ہیں انھیں یہ سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں جس میں تمھارا بھی نقصان ہو گا یہ اتنا خطرناک کھیل ہے کہ اس میں ملکی سالمیت کے معاملات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا کہا جا سکتا ہے کہ کھیل فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو رہا ہے کل کو کیا ہوتا ہے کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن مسلم لیگ ن اپنے معاملات کو زیر بحث لانے میں کامیاب ہو گئی ہے انہیں اس چال کا شاید عدالتی معاملات میں اتنا فائدہ نہ ہو لیکن عوامی سطح پر سیاسی فوائد ضرور حاصل ہوں گے وہ اداروں کے بارے میں کنفیوژن پیدا کر چکے اب دیکھنا یہ ہے کہ ادارے اپنی ساکھ بچانے کے لیے کیا کرتے ہیں۔