سیوا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا 3 تا 6 دسمبر قلم چھوڑ ہڑتال کااعلان
ملتان (نمائندہ خصوصی) سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن (SEWA) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل ملتان میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 7 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے دھرنے کے بارے میں لائحہ عمل بنایا گیا اجلاس میں 03 سے 06 دسمبر تک ملتان سرکل میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی ۔ اجلاس میں ملتان ‘ خانیوال‘ لودھراں‘ وہاڑی کے ایس ڈی او اور سب انجینئرز نے شرکت کی صدارت سیوا ملتان سرکل کے صدر وقار علی نے کی اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری کامران گل ‘ شاہد یوسف‘ عارف اکرم‘ احسان الٰہی ‘ شعبان حنیف‘ چوہدری مبشر‘ علی جاوید ہاشم میو‘ عاجز وقاص ‘ عابد میو‘ حفیظ احمد‘ یاسین احمد‘ شبیر احمد‘ ملک شہزاد اعوان‘ عدنان احمد اور چوہدری احسان احمد نے شرکت کی۔