اوپن ڈور پالیسی‘ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر موقع پر افسران کو طلب کرکے مسائل کا حل یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ روایتی سرخ فیتہ کلچر ختم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب گڈ گورننس کی بہتری کیلئے موثر اصلاحات پر عمل پیرا جس میں شہریوں کی محکموں کے حوالے سے شکایات کا ازالہ سر فہرست ہے۔تمام ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سروس ڈیلیوری بہتر کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر سخت احتساب کیا جائے گا۔