سی پی او نے کھلی کچہری میں 35شہریوں کے مسائل سنے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والے35شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،شہری کی درخواست پر ایس ایچ او صادق آباد کومقدمہ درج کرنے کا حکم جبکہ ایک اور شہری کی درخواست پر ایس ایچ او صادق آباد کو 02دن میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر ایس پی راول کو مقدمہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔