نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان مریم نواز اور حمزہ شہباز سے بھی دادی کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔مرحومہ کی جمہوریت پسندی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحومہ کا شریف خاندان کی تربیت اور اتحاد یکجہتی میں کلیدی کردار تھا۔اللہ تعالی خاندان کو یہ صدمہ صبر اور استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔