میٹرو بس کے ملازمین کے احتجاج کا معاملہ مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا
میٹرو بس کے ملازمین کے احتجاج کا معاملہ مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا،میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،میٹرو بس کے ملازمین نے احتجاجا ہڑتال کردی ہے،ملازمین کی ہڑتال کے باعث میٹروبس بند ہو گئی ہے،میٹرو بس کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے،میٹرو بس کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے۔