ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘11 عمارتیں مسمار اور 26سربمہر
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاون پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاﺅن ‘رائے ونڈ روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے 11 عمارتیں مسمار اور 26 سربمہر کر دیں۔
علامہ اقبال ٹاﺅن میں عملے نے پلاٹ نمبر40ہما بلاک پر تعمیرشدہ دو غیر قانونی دکانیں مسمار اورپلاٹ نمبر610عمر بلاک پر غیر قانونی تعمیر شدہ ایک دکان سر بمہر کر دی۔ پلاٹ نمبر370عمر بلاک اور پلاٹ نمبر658نظام بلاک پر غیر قانونی دکانوں کے شٹر مسمار کر دیئے ۔ پلاٹ نمبر361ہنزہ بلاک پر فرنٹ پر لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر بنائی جانے والی تعمیرات مسمار کر دیں۔ اس کے علاوہ سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 17جائیدادیں سر بمہر کر دیں۔
رائے ونڈ روڈ پر واقع دو غیر قانونی دکانیں اور ایک اورغیر قانونی تعمیر مکمل طور پر مسمار کر دی گئیںجبکہ دو اور دکانیں زمین کے استعمال میں غیر قانونی تبدیلی کی وجہ سے سربمہر کر دی گئیں۔رائے ونڈ روڈ پرہی واقع ایک غیر قانونی مارکی اور جاوا بیکری اور سویٹس کو سر بمہر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سونیری بینک کی عمارت سربمہر جبکہ ایونیو ون کے پلاٹ نمبر252اے پر تعمیر شدہ عمارت سر بمہر کر دی گئی-