وائرس کے خلاف فرائٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے حقیقی ہیروز ہیں : اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےالیکٹرانک اور سوشل میڈیا ویڈیو پیغام کے ذریعےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بجاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کی کمی کی وجہ سے ہماری عوام کو اس بیماری سے نبردآزما ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے عوام حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرسختی سے عملدرآمد کریں ۔
اس وائرس کے خلاف فرائٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے حقیقی ہیروز ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر نے اس مرض سے شہید ہونے والے سیاسی رہنماؤں پیرا میڈکل سٹاف، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد کے درجات کی بلندی، بیماروں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔