متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ریاست دبئی کے حکمران کی حیثیت سے امارات کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف ملکوں کے 472 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر حسام الحمیدان نے کہاکہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے کا حصہ بنیں گے اور معمول کی زندگی گزار سکیں گے،انہیں قید کے دوران معاشرے میں مفید شہری بنانے کی تربیت دی جاتی رہی ،رہائی رواداری کے اصول پر کی گئی ۔ ام القیوین کے حاکم شیخ سعود المعلا نے قومی دن کے موقع پر متعدد قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ قیدی رہائی پاکر اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر قومی دن کی خوشیاں منا سکیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024