جاپان میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

جاپان کے وزیر تعلیم ہاگی ادا کواِچی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر، حکومت کی جانب سے دوسری بار ہنگامی حالت کے اعلان کی صورت میں بھی، وہ اسکولوں کی بندش کی درخواست کرنے پر غور نہیں کر رہے۔ ہاگی ادا نےمیڈیاکو بتایا کہ بڑوں کی نسبت بچوں میں علامات شدید ہونے کا امکان کم ہوتا ہے اور وبا اسکولوں سے نہیں پھیل رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے اسکولوں کی بندش کی درخواست کرنے کی فی الحال کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی جیسا کہ رواں سال موسم بہار میں کیا گیا تھا۔ ہاگی ادا نے کہا کہ اگر حکومت ایک بار پھر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیتی ہے تو مقامی بلدیات فیصلہ کریں گی کہ اسکول بند کیے جائیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حصول تعلیم کے حق، اور انکی ذہنی و جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں غور کرنے کے بعد صرف اشد ضروری ہونے کی صورت میں ہی اسکولوں کو بند کیا جانا چاہیے۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-Jan-2021/1281074