ارکان اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی پلان وضع کیاجا رہاہے :کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید گلزارحسین شاہ نے کہاہے کہ اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندگا ن کی مشاورت اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے تین سال کیلئے ایک جامع ترقیاتی پلان وضع کیاجا رہاہے جس کے تحت ضلع میں تعلیم‘ صحت‘ نکاسی آب ‘مواصلات اور دیگر سماجی شعبوں میں سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری اور ضلع کے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کادیرپا حل ممکن ہوسکے انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندگان سے ترقیاتی سکیموں کے حوالہ سے ان کی تجاویز طلب کی گئی ہیں جن کی روشنی میں ضلع کے ترقیاتی پلان کو عوامی خواہشات اورترجیحات سے ہم آہنگ بناکر اس کی تکمیل کیلئے بھرپور فنڈز کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں گے انہوںنے توقع ظاہرکی وزیر اعلی پنجاب کے دورہ گوجرانوالہ میں ترقیاتی پیکیج کابھی اعلان ہو گا جس میں اہم عوامی ترقیاتی مطالبات کی منظوری بھی شامل ہو گی انہوںنے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں عوامی نمائندگان‘ سرکاری افسران اورمتعلقہ محکموں کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیاآر پی او ریاض نذیر گاڑا ‘ ڈی سی لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف ‘ سی پی او سرفراز احمد ‘ چیئرمین پی ایچ اے ایس اے احمید‘ رانا بلا ل اعجاز‘ رانا عمر نذیر‘ اسد اللہ پاپا ‘ رضوان اسلم بٹ و دیگر افسران بھی اجلاس میںشریک ہو ئے۔