تعلیمی وظائف کی تقسیم پی ٹی آئی حکومت کی علم دوستی کا مظہر ہے: صوبائی وزیر اقلیتی امور
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونہار اور مستحق مذہبی طلبا و طالبات میں حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی وظائف کی تقسیم کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین گوجرانوالہ کی ڈی سی آفس آمد انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مذہبی اقلیتی طلبہ میں تقسیم تعلیمی وظائف کی تقریب میں خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف،ایم این اے سنیلا روتھ ایم پی اے ہارون عمران گل ،اے ڈی سی(آر)علی اکبر بھنڈر، اے ڈی سی(جی)انجم ریاض سیٹھی اور مذہبی اقلیتوں سے وابستہ اہم شخصیات موجود تھیںصوبائی وزیر نے گوجرانوالہ ڈویژن کے83طلباو طالبات میں 21لاکھ مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کیئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی وظائف کی تقسیم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی علم دوستی کا مظہر ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری عبدالقدیر شامی نے بتایا کہ میٹرک کے طالب علم کے لیے 15.ہزار روپے ، ایف اے کے طالب علم کے لیے 20. ہزار روپے, بی اے کے طالب علم کے لیے 30 ہزار روپیاور ماسٹر کے طالب علم کے لئے 35 ہزار روپے جبکہ پروفیشنل کے لیے 50 ہزار روپے کے سالانہ تعلیمی وظائف تقسیم کیے جا رہے ہیں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ علم کی شمع روشن کیے بغیر معاشی اور سماجی شعبوں میں انقلاب برپا نہیں کیا جاسکتا۔