حکومت پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کی بجائے کارگردگی بہتر کرے:صغیر بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ نے کہا کہ پی ٹی ایم 30 نومبر کو ملتان میں ہر حال میں جلسہ کرے گی، پیپلز پارٹی پولیس کی طرف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کی بلا جواز گرفتار کی بھرپور مزمت کرتی ہے حکومت پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کی بجائے اپنی گارگردگی بہتر کرے اپوزیشن حکومت کو کرونا کے پیچھے چپھنے نہیں دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ گوندانوالہ روڈ پر پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع نائب صدر رانا حنیف، پیپلز ٹریڈز ونگ کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو، شبیر کمبوہ احسن مغل، ٹکٹ ہولڈر این اے 82 مہر اسحاق، راشد گجر اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا حکومت نے کورونا میں گلگت بلتستان کا الیکشن کروایا اور خود بھی بڑے بڑے جلسے کرتی رہی صوبائی اور وفاقی وزرا وزرا جلسے جلوس اور ریلیاں نکال رہی ہیں لیکن حکومت صرف اپوزیشن کو نشانہ بنا کر جلسہ بند کروارہی ہے ان کا کہنا تھا ملتان جلسے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں ماسک اور سینٹیائزر تیار کروائے گئے جو جلسہ کے شرکا میں تقسیم کیئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے انتقامی کارروائی مصروف ہیں ایک سال میں متعدد بار روزہ مرہ اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا گیا جس پر حکومت خاموش رہی انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اور لاہور جلسہ میں پیپلز پارٹی گوجرانوالہ بڑے قافلے کے ساتھ بھرپور شرکت کرے گی۔