وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام کے دوسرا مرحلے آغاز کر دیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی- دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی 1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوں گی -عثمان بزدار
مجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اور دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی،کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی - مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا،یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے -ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کام ہی کئے ہیں ، مزید یہ کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی ہے۔
پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں اور نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کیلئے آئندہ سال بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کئے -
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024