ساہوکا: دیوان گلیڈی ایٹرز نے دیوان سپر لیگ جیت لی
ساہوکا(نامہ نگار) حضرت دیوان بابا حاجی شیر پر پی ایس ایل کی طرز پر دیوان سپر لیگ کا فائنل میچ دیوان زلمی اور دیوان گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جو دیوان گلیڈی ایٹرزنے جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمانان خصو صی امیدوار ایم پی اے حلقہ 231پی پی سید سلیم حسین شاہ ،صدر الیکٹرانک میڈیا بوریوالا چوہدری ندیم انجم سندھو،دیوان پیر شاہ بہرام ،چوہدری محمد قیوم سندھو تھے۔ سید سلیم حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کر نے ہو نگے کیونکہ صحت مند سرگرمیوںسے جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم حافظ محمد احمد‘کپتان قدیر تابش کو ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ اس موقع پر دیوان پیر غلام رسول، دیوان پیر فاروق ،دیوان پیر خضر حیات ٹوانہ ،دیوان پیر احمد حسن ذیلدار نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔