پہلا ون ڈے ‘فنچ‘سمتھ کی سنچریاں‘آسٹریلیا نے بھارت کو 66رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66رنز سے شکست دیدی،بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 308رنز بناسکی۔سڈنی میںآسٹریلیا ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے375 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کی چوٹی کو عبور کرنا بھارتی کھلاڑیوں کیلئے عذاب بن گیا اورٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بناسکی۔آسٹریلیا نے 6وکٹوں پر 374رنز بنائے۔ سٹیو ن سمتھ کو صرف66 گیندوں پر4 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے105 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ میزبان کپتان ارون فنچ نے 114رنز اور گلین میکس ویل نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا 90جبکہ شیکھر دھون 74رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان ویرات کوہلی 21 ،ماینک اگروال 22رنز ‘ اجے جڈیجہ 25 جبکہ نودیپ سیانی 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جسپریت بومرا کوئی رن نہ بنا سکے۔ ایڈم زمپا نے 54رنز دے کر چار وکٹیں اور جوش ہیزلووڈ نے 55رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔