اللہ تعالیٰ کا شکر
انسان کو اللہ تعالیٰ کا شکر ہر حال میں ادا کرنا چاہیئے ہم ہمیشہ اپنے سے اونچے طبقے سے اپنا موازنہ کرتے اور اگر ہم اپنے سے نچلے طبقے کی جانب نظر کریں تو ہمیں اندازہ ہو کہ جو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہے وہ دوسروں کے پاس نہیںہم کلمہ شکر ادا کرنے کے بجائے احساس کمتری کا شکر رہتے ہیں کیا ہم نے کبھی غوروفکر کیا کہ کتنے افراد بے گھر زندگی بسر کررہے کتنوں کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں۔ چلیئے یہ بھی رہنے دیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں چلنے پھرنے کی طاقت دی ، بصارت دی مگر کیا ہم نے کبھی معذوروں اور نابینا افراد کے بارے میں سوچا کو وہ کس طرح اپنی زندگی بسر کررہے ہیں ہم پیسہ گاڑی بنگلہ جائیداد بنانے کی ریس میں دوڑے چلے جارہے ہیں رب تعالیٰ کی عطا کردہ چیزوں پر شکر کرنے بجائے ہمارے زبان پہ شکوہ رہتا کہ ہمارے پاس فلاں چیز نہیں ہے ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریںجو آپکے پاس ہے وہ بہت سو ںکے پاس نہیں ہے۔حسان مصطفی صدیقی۔کراچی