Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • یوکرین نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 15 افراد ہلاک ، 11 زخمی
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
  • عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اوپن سماعت کا کہا ہے: شیخ رشید
  • وزیراعظم عوام کے پیسے کسی کو معاف نہیں کرسکتے: فواد چوہدری

انجوائے

Nov 28, 2020 7:09 AM, November 28, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
انجوائے

پورا استنبول سردی سے ٹھٹھر رہا تھا، لوگ گھروں میں دبکے بیٹھے تھے، گلیاں سنسان تھیں، میں نے دائیں بائیں دیکھا اور سڑک کی طرف چل پڑا، سرد اور تند ہوا کا جھونکا میرے بدن سے ٹکرایا اور لانگ کوٹ کو چیرتے ہوئے میری ہڈیوں میں سرایت کر گیا، میں نے تھری پیس کے اوپر لانگ کوٹ پہنا ہوا تھا، میری گردن پر مفلر بھی لپٹا ہوا تھا، میرے پاؤں میں چمڑے کے شوز تھے، مگر اس کے باوجود میں سردی سے ٹھٹھر رہا تھا، میں نے فورا بس پکڑی اور ''بیی اوغلو'' کے لئے نکل پڑا.بیی اوغلو'' کا شمار استنبول کے متمول ترین علاقوں میں ہوتا ہے، استنبول کے زیادہ تر تاریخی مقامات بھی اسی علاقے میں ہیں، استنبول آنے والے زیادہ تر سیاح ادھر کا رخ کرتے ہیں، میرے ایک دوست جرمنی سے پاکستان تشریف لے جا رہے تھے، انہوں نے استنبول میں ایک دن کا قیام کرنا تھا، انہوں نے مجھے کال کی اور پورا دن میرے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا، میں ''بیی اوغلو'' پہنچا تو وہ پہلے سے میرا انتظار کر رہے تھے، ہم نے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، میں سردی سے کپکپا رہا تھا چنانچہ میں نے ریستوران چل کر ''سوپ'' پینے کی درخواست کر دی، ہم ریستوران پہنچے اور گرم گرم سوپ کا آرڈر دے دیا، سوپ آتے ہی میں نے اسے اپنے گلے میں انڈیلنا شروع کر دیا، میں تیزی تیزی سے سوپ کے چمچ چڑھا رہا تھا، مگر میرے دوست سوپ کی طرف دیکھ رہے تھے، وہ چند لمحوں بعد سوپ پر جھکے، ایک لمبا سانس لیا اور اس کی خوشبو اپنے بدن میں اتار لی، میں نے حیرت سے ان کی طرف دیکھا مگر مجھے کچھ سمجھ نہ آ سکی، انہوں نے دوبارہ اپنی حرکت کو دہرایا، سوپ پر جھکے اور لمبی سانس لی، میں نے سوچا شاید انہیں'' سوپ کی خوشبو پسند آئی ہو'' انہوں نے چمچ اٹھایا، سوپ سے بھرا اور اپنے منہ میں داخل کر دیا، یہ سوپ چند لمحے اپنے منہ میں رکھتے اور اس کے بعد حلق سے نیچے اتار لیتے، انہیں سوپ ختم کرنے میں 15منٹ لگ گئے، میں نے ان سے کہا ''جو کام میں نے چند منٹوں میں کیا ہے وہی کام کرنے میں آپ کو 15 منٹ لگ گئے ہیں، اگر آپ کھانا بھی اسی سپیڈ سے کھاتے ہیں پھر تو آپ کو کم از کم آدھا گھنٹہ درکار ہوتا ہوگا'' وہ مسکرائے اور کہنے لگے ''مجھے کھانا کھانے کے لئے کم از کم آدھا گھنٹہ چاہیئے ہوتا ہے کھانا کھانے کے لیے دس سے پندرہ منٹ کافی ہوتے ہیں مگر میں کھانا کھاتا نہیں بلکہ اسے ''انجوائے'' کرتا ہوں، میں نے ان سے پوچھا وہ کیسے؟ انہوں نے قہقہہ لگایا اور بولے ''ہم کھانے کو صرف کھانا سمجھتے ہیں، لیکن میں اسے سب سے بڑا سورس آف انجوائے منٹ'' سمجھتا ہوں، لوگ کھانے کو نعمت سمجھتے ہیں، لیکن میں اس کی خوشبو اور ذائقے کو بھی نعمت سمجھتا ہوں، مجھے جو بھی کھانا ملتا ہے میں اس کی خوشبو کو اچھی طرح محسوس کرتا ہوں، میں کھانا کھاتے ہوئے دانتوں سے ہی نہیں بلکہ زبان سے بھی کام لیتا ہوں، دنیا کا کوئی بھی کھانا ذائقے کے بغیر کھانا نہیں ہوتا ہے لہذا میں کھانے کے ذائقے سے پوری طرح حظ اٹھاتا ہوں، میں سمجھتا ہوں ''میں آج جو کچھ کھا رہا ہوں وہ مجھے دوبارہ کبھی نصیب نہیں ہوگا، ممکن ہے چیز وہی ہو مگر وہ پہلے جیسے ہو یہ ناممکن ہے'' چنانچہ میں اسے پوری طرح انجوائے کرتا ہوں، میں نے یہ فلسفہ کھانوں تک ہی محدود نہیں کر رکھا ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں ''جس طرح کھانے کا ایک ذائقہ، ایک خوشبو ہوتی ہے اسی طرح زندگی کے ایک ایک لمحے کی بھی اپنی خوشبو اور اپنا ایک ذائقہ ہوتا ہے'' میں اس ذائقے اور اس خوشبو کو اچھی طرح انجوائے کرتا ہوں، تم یقین کرو اس سے میری زندگی بے حد خوش گوار ہوگئی ہے، میں دکھوں اور تکلیفوں کا بازو پھیلا کر استقبال کرتا ہوں، میں جب یہ سوچتا ہوں ''میں جس تکلیف جس کرب سے آج گزر رہا ہوں، میرا دوبارہ کبھی اس سے پالا نہیں پڑے گا تو وہ تکلیف مجھے تکلیف محسوس نہیں ہوتی ہے، میں پھر سے انجوائے کرنا شروع کر دیتا ہوں، میں اپنی خوشیوں کو بھی اچھی طرح انجوائے کرتا ہوں، خوشی عمر میں غم سے چھوٹی ہوتی ہے مگر میرا یہ فلسفہ خوشی کی عمر کو بڑھا دیتا ہے، میں نے بیٹھے بیٹھے محسوس کیا وہ ان لمحات کو بھی اچھی طرح انجوائے کر رہے ہیں.وہ فرمانے لگے ''ہم انسان خوشحال ہونے کے لیے پیسہ کماتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں ہماری یہ ضرورت پوری ہوگی تو ہم خوش ہوں گے، ہم نے اپنی خوشیاں ''پیسوں'' اور ''ضرورتوں'' سے وابستہ 

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

کر رکھی ہیں، انسان تو ساری عمر ''ضرورت'' اور ''پیسے'' کا محتاج رہتا ہے پھر بھلا یہ خوشحال کیسے ہو سکتا ہے؟ ہمارا ماضی تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے، مستقبل ایک ایسا کل ہے جس کی امید کی جاسکتی ہے مگر دعویٰ نہیں، آ جا کر ہمارے پاس ''لمحہ موجود'' بچتا ہے پھر کیوں نا اسے اچھی طرح انجوائے کیا جائے، وہ چاہے زندگی کے دکھ ہوں، خوشی کے چند لمحات ہوں، انسانوں کے اچھے برے رویے ہوں یا پھر کھانوں کے ذائقے، بیی اوغلو کا سوپ ہو یا استنبول کے موسم کی بے رخی، میں اس فلسفے سے بے حد متاثر ہوا، میں نے زندگی کو کبھی بھی اس زاویے سے نہیں دیکھا تھا، مجھے محسوس ہوا ''ہم زندگی کی الجھنوں میں اتنا برا پھنس چکے ہیں کہ زندگی جینا ہی بھول چکے ہیں، ہم سب لوگ کھانا کھاتے ہیں، ہم سب کافی اور چائے سے اپنی حلق کو بھی تر کرتے ہیں مگر کتنے لوگ ہیں جو ان سے پوری طرح محظوظ ہوتے ہوں، قدرت  نے ہمیں پہاڑ دیئے، آبشاریں دیں، اچھے مناظر تخلیق کیئے، خوبصورت پھول اگائے، اچھے اچھے کھانوں کا بندوبست کیا، زندگی کی تمام رعنائیاں تخلیق کیں تاکہ ہم خوبصورت زندگی گزار سکیں، ان سب نعمتوں سے لطف اندوز ہوسکیں مگر ہمیں مصیبتوں کے علاوہ کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا، ہم جیتے بھی رو رو کر ہیں، اگر ہم نے جینا ہی ہے تو پھر کیوں نا ہنستے کھیلتے زندگی گزاری جائے، اسے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا جائے'' میں فورا اپنی کرسی سے اٹھا، ریستوران کا دروازہ کھولا  اور استنبول کی بے رحم سردی کو انجوائے کرنا شروع کر دیا۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • ٹرمپ کیپٹل ہل حملہ انجوائے کرتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

    Jan 09, 2021 | 14:26
  • موسم کی تبدیلی، خواتین کا موسم انجوائے کرنے کیلئے شہر کے ...

    Oct 17, 2012
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • یوکرین نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 15 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    Jan 22, 2021 | 16:59
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور ...

    Jan 22, 2021 | 16:27
  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان ...

    Jan 22, 2021 | 15:59
  • سعودی محکمہ موسمیات کا کئی علاقوں میں گرد آلو ہواﺅں کا الرٹ ...

    Jan 22, 2021 | 15:40
  • امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

    Jan 22, 2021 | 15:27
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 2

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 3

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 4

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • 5

    پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، کورونا میں مبتلا اوورسیز پاکستانیوں کا خیال ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group