Waqt News
Tuesday | January 26, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کا عہدہ سنبھالا
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ایجنڈا
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ‘  12؍ ربیع الثانی ‘  1442ھ‘  28؍  نومبر  2020ء

Nov 28, 2020 6:03 AM, November 28, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہفتہ‘  12؍ ربیع الثانی ‘  1442ھ‘  28؍  نومبر  2020ء

شادی پر ساس کی طرف سے دولہا کو کلاشنکوف کا تحفہ 

کیا دولہا میاں نے نکاح مسنونہ کے بعد فوری طور پر جہاد کشمیر کے لیے نکلنا تھا یا فلسطین روانہ ہونا تھا کہ ساسو ماں نے اپنے پیارے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیا۔ یا پھر انہوں نے نکاح کے بعد فوری طور پر اپنا کاروبار یعنی سڑکوں پر ڈکیتی اور لوٹ مار شروع کرنا تھا تاکہ شادی کے اخراجات پورے ہوں۔ شاید محترمہ اخبارات اور ٹی وی سے دور رہتی ہے ورنہ اگر وہ خبریں پڑھتی اور ٹی وی دیکھتی تو کبھی ایسا نہ کرتی۔ آئے روز گھریلو معاملات پر بے شمار قتل ہوتے ہیں ، ان میں زیادہ تر فائرنگ سے ہی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ خنجر یا گلا گھونٹ کر مارنے کے واقعات اب کم ہو گئے ہیں۔ ریوالور اور پستول سے کام چلایا جانے لگا ہے۔ اب خدا خیر کرے کلاشنکوف خود سسرال والوں نے دولہا کو مہیا کرنا شروع کر دی ہے۔ کیا خبر باقی دولہا حضرات بھی کلاشنکوف ایل ایم جی یا راکٹ لانچر کی سلامی مانگنے لگیں۔ قبائلی علاقوں میں تو عرصہ دراز سے مخالفین پر راکٹ لانچر ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ شہروں میں فی الحال کلاشنکوف کا راج ہے۔ کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے باوجود شہروں اور دیہات میں جس طرح اسلحہ کی نمائش ہوتی ہے۔ سرعام فائرنگ ہوتی ہے۔ اس پر قابو نہ پایا جانا حکومت کی ناکامی ہے۔ لوگوں کا کیا وہ تو ذرا موقع ملے آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ یہ اسلحہ کی نمائش اسی لیے تو ہوتی ہے کہ دوسروں پر دھاک جمائی جا سکے۔ ایسے لوگوں کو کینڈے میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ خواہ وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں۔ 

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

٭٭٭٭٭

اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی۔ صدر نے بھی الوداعی ملاقات کی

جس ملک میں سرکاری خزانے پر لاکھوں سفید ہاتھی پل رہے ہوں وہاں ایک بے زبان جنگلی ہاتھی کو پالنا کتنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کا اندازہ اب ہوا ہے۔ اسلام آبادکے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی بھلا ماہانہ کتنے لاکھ روپے کا راشن کھاتا ہو گا کہ یہ خزانے پر بوجھ بن گیا۔ یہ جو سفیدہاتھی ہر جگہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ کروڑوں اربوں کا خزانہ ہر سال چٹ کر جاتے ہیں۔ ان کو کیوں نہ بحری جہازوں میں بھر کر سمندر بردکیا جائے یا افریقہ بھیج دیا جائے تاکہ یہ وہاں بیٹھ کر درختوں کے پتے کھائیں یہ ان کے گناہوں کی سزا ہوگی۔ اسلام آبادچڑیا گھر کا یہ ہاتھی تو ماہانہ خوداتنا کما لیتا تھا کہ اس کے کھانے پینے کے اخراجات پورے ہو جاتے تھے۔ بچے بڑے سب اسے سونڈ اٹھا کر سلام کرنے پر جو سلامی دیتے تھے وہی اس کی خوراک کے لیے کافی تھی۔ خدا غارت کرے ان کو جنہوں نے وہ سرکاری فنڈبھی کھا لیے جو چڑیا گھر کے جانوروں کے لیے ملتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ چڑیا گھر ہاتھی ، شیروں اور کئی نایاب جانوروں سے خالی ہو گئے ہیں۔ جلد ہی اسلام آباد کے چڑیا گھر میں بھی صرف بندر اور طوطے ہی رہ جائیں گے۔ حالانکہ اسلام آباد کے جنگل میں سور، بندر اور طوطا مینا بہت ہیں جو اِدھر اُدھر گند میں منہ مار کر گزارہ کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں صدر مملکت بھی اس ہاتھی سے الوداعی ملاقات کرنے چڑیا گھر آئے۔ بہتر تو یہ تھا کہ وہ ہاتھی کی جگہ خوراک اور فنڈز خوردبردکرنے والوں کو کمبوڈیا بھجواتے۔ بہرحال اب اس ہاتھی کو نئی زندگی نئے دوست اور نیا مہربان جنگل مبارک ہو جہاں کم از کم رزق کی تو کمی نہیں ہو گی اور یہ تنہا بھی نہیں رہے گا۔ 

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

٭٭٭٭٭

وزیر اعظم کا لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ 

اس اعلان جنگ کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی فرمایا تھا کہ یہ جنگ شروع ہو چکی ہے ابھی صرف 5  فیصد کام ہوا ہے۔ جلد ہی باقی عمل بھی مکمل ہو گا کسی بھی قبضہ گروپ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ خدا کرے ایسا ہی ہو کیونکہ عوام تو کب سے …؎

پیاسی نگاہوں کو تیرا انتظار ہے 

آ جا تیری یادمیں جیا بے قرار ہے 

کہتے ہوئے ایسے مسیحا کے انتظار میں ہیں۔ اس وقت صرف پنجاب ہی کیا اس وقت پورے ملک میں قبضہ گروپوں نے جو قیامت مچا رکھی ہے۔ اس نے لاکھوںلوگوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ بے چارے دل پر پتھر رکھے اپنی قیمتی جائیدادوں کو دوسرے کے ہاتھوں میں جاتے دیکھ رہے ہیں اور کچھ کہہ یا کر نہیں سکتے۔ اب اگر پنجاب پولیس واقعی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق قبضہ گروپوں پر چڑھ دوڑے تو ان ظالموں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ مگر کیا جن قبضہ گروپوں کی سرپرستی خودپولیس افسران کر رہے ہیں یا جن کے سرغنہ پولیس والے ہیں ان پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا یا انہیں پیٹی بند بھائی کہہ کر ان سے رعایت برتی جائے گی۔ اگر آپریشن کرنا ہے تو مکمل کیا جائے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے ورنہ یہ کسی نہ کسی شکل میں کہیں سیاستدانوں‘ کہیں افسروں‘ کہیں وردی والوں اور کہیں بااثر افراد کی شکل میں موجود رہے ۔

پرنٹ لائن

٭٭٭٭٭

ملتان انتظامیہ کا جلسے کی اجازت دینے سے انکار ، سٹیڈیم میں کھدائی

کرونا سے تحفظ کیلئے پر حکومت کی ہر کوشش کا عوام دل و جان سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ مگر یہ جو ملتان میں بھٹو اور ایوب دور کی یادتازہ کی جا رہی ہے اس کی حمایت کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ اپوزیشن کے جلسے کو روکنے کے اور بھی کئی طریقے ہیں۔ ایوب خان اور بھٹو کے دور میں ایسے گرائونڈز یا میدانوں میں جہاں اپوزیشن کے جلسے ہونے ہوتے تھے ، پانی چھوڑ دیا جاتا تھا۔ کرنٹ چھوڑا جاتا تھا۔ اب یہ نئی رسم ایجاد ہوئی ہے کہ پارک یا گرائونڈ کو ہی کھودا جانے لگا ہے۔ یوں ایک خوبصورت گرائونڈ یا پارک کے حسن کو تباہ کر دیا جاتا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے صرف اس لئے استعمال کئے جاتے ہیں کہ اپوزیشن جلسہ نہ کر سکے۔ اب حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود اپوزیشن والے بضد ہیں کہ کرونا سے طوفان آئے یا قیامت اٹھے ہم جلسہ کر کے رہیں گے۔ اب یہ ضد بازی کیا رنگ لائے گی اس سے سب خوفزدہ ہیں۔ حکومتی ہوں یا اپوزیشن کے۔ جلسے جلوسوں سے کرونا کا جن بوتل سے باہر آ رہا ہے۔ اگر ایک مرتبہ پھر یہ جن بوتل سے باہر آ گیا تو اسے واپس بوتل میں ڈالنا مشکل ہو جائے گا یہ بات سب کو اچھی طرح جان لینی چاہئے۔ کرونا وائرس حکومت یا اپوزیشن نہیں دیکھتا سب پر کاری وار کرتا ہے۔ 

وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا: عمران خان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری

    Nov 06, 2019 | 17:25
  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا ...

    Oct 29, 2019 | 10:35
  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ ...

    Jun 23, 2019 | 11:44
  • آج سے ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ اعلان ,عمران خان ...

    Nov 16, 2018 | 19:56
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ ...

    Jan 25, 2021 | 22:29
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

    Jan 25, 2021 | 22:07
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ...

    Jan 25, 2021 | 21:45
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    Jan 25, 2021 | 21:18
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور ...

    Jan 25, 2021 | 20:51
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 3

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 4

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 5

    غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ضروری بیان بازی اور کمزور سیاسی ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 2

    کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

  • 3

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 4

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

  • 5

    تارہ محمود وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group