انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1457ڈا لرہوگئی جس کے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے 85200وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 215روپے کی کمی سے73045روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38