ملک بھر میں ایڈز کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے ) ےکم دسمبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈز کے خاتمہ ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت ، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان ، وفاقی وزارت صحت ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر واکس منعقد کی جائیں گی اور ہیلتھ سیمینارز ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، علاج معالجہ ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا عوامی شعور کی بیداری کے لئے خصوصی پروگراما ت نشر کرے گا۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام پاکستان کے ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ پاکستان میں اس وقت تک ایڈز کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریض 3کروڑ 50لاکھ سے بھی زائد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس مہلک بیماری کی روک تھام کےلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یو این ایڈز ، یونیسکو ،یونیسیف اور پلان پاکستان کے تعاون سے ایڈز کے خاتمہ کے لئے 14مراکز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ برصغیر میں ایڈز کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں ہے جہاں اس وقت 25لاکھ سے زائد افراد ایڈز کا شکار ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024