لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی۔
جمعرات 28 نومبر کو احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف لندن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
لیگی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کی درخواست پاکستانی سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہے۔بعداز حمزہ شہباز کو کیس کے ضمنی ریفرنس کی کاپی فراہم کر دی گئی۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔