محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد بالائی پنجاب میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم سرگودھا،خوشاب،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباد اور لاہور کے اضلاع میں موسم سرد اور صبح کے اوقات میں دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پربا رش ہوئی جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سردرہا۔ جمعرات کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 14 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 12 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024