امریکا میں ایک اسکول کی کار پارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سارہ اینڈرسن ایلیمینٹری اسکول کی کار پارکنگ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ نے والدین کو کال کر کے پولیس کی نگرانی میں بچوں کو گھر بھیج دیا۔پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا جس پر اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائرنگ کے وقت پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں اسکول کے دو بچے بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔ امریکا میں 3 روز میں اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور چند دنوں قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، ملزم اور ہلاک اور ہونے والوں کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل کیلی فورنیا کے سرل ایلیمینٹری اسکول میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 14 اور 11 سالہ طلبا کو قتل کر دیا تھا، امریکا میں رواں برس اسکول پر فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024