عراق:مظاہرین نے نجف شہر میں ایران کے قونصل خانے کونذرآتش کردیا

عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں مظاہرین نے نجف شہر میں ایران کے قونصل خانے کونذرآتش کردیاہے۔
میڈیاکی اطلاعات کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کے بعد شہرمیں کرفیونافذکردیاہے۔مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف جذبات کایہ شدیدترین اظہارہے جوگزشتہ کئی ہفتوں سے بغداداوردیگرشہروں میں احتجاج کرررہے ہیں۔