بحرانو ں اور مہنگا ئی کی وجہ سا بق حکمرانو ں کی غلط پا لیسیاں ہیں:بشریٰ سکندر
لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنمابشری سکندر بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہی ہے،ملک میں بحرانو ں اور مہنگا ئی کی ذمہ دار سا بق حکمرانو ں کی غلط پا لیسیاں ہیں، اپوزیشن جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہی ہے ۔اپوزیشن احتجاج کا پْرانا وطیرہ چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کر ے،خو د کو خادم اعلیٰ کہلانے والے نے پنجاب کے عوام کو بنیادی سہو لیا ت سے محرو م رکھا،ملک میں بحرانو ں اور مہنگا ئی کی ذمہ دار سا بق حکمرانو ں کی غلط پا لیسیاں ہیں۔ تحریک انصا ف ملک کو اندھیروں سے نکال کررو شنیو ں کی طر ف لے کر جائے گی۔